حکومت کا بڑا فیصلہ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دو فیز میں اضافہ ہوگا

تنخواہوں میں مرحلہ وار اضافے کا منصوبہ، ملازمین کو مالی ریلیف فراہم کرنے کی تیاری ، حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دو مرحلوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد مہنگائی کے اثرات کو کم کرنا اور ملازمین کو بہتر مالی سہولت فراہم کرنا ہے۔ مجوزہ منصوبے کے تحت تنخواہوں میں اضافہ مختلف مراحل میں نافذ کیا جائے گا تاکہ قومی خزانے پر بوجھ کو متوازن رکھتے ہوئے ملازمین کو ریلیف دیا جا سکے۔