ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، خریداروں کے لیے خوشخبری

بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے اثرات، مقامی سطح پر سونے کی قیمت گر گئی ، ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 5500 روپے سستا ہو گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی اس کی بڑی وجوہات ہیں۔ قیمتوں میں اس کمی سے شہریوں کو کچھ ریلیف ملنے کی توقع ہے جبکہ زیورات کی خریداری میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔