عارف والا: 6 لاکھ روپے کی خاطر داماد کا سفاکانہ اقدام، ساس جان سے گئی

لالچ نے رشتوں کا تقدس پامال کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ، عارف والا میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں گھر داماد نے مبینہ طور پر 6 لاکھ روپے کی خاطر اپنی ساس کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے مالی تنازعے کے باعث یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ اس افسوسناک واقعے نے علاقے میں خوف اور غم کی فضا پیدا کر دی ہے اور لوگوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔