عالمی منڈی میں سونا سستا، مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتیں کم ہوگئیں

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں، فی تولہ سونا سستا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے ہیں۔

فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے خریداروں کو وقتی ریلیف ملا ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔