آئرلینڈ کے ہیڈ کوچ ہائنرش ملان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

تاریخی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی کے فوراً بعد آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہائنرش ملان نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہائنرش ملان نے اپنے عہدے سے فوری طور پر استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

ان کا استعفیٰ بھارت کے خلاف تاریخی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا، جس نے کرکٹ حلقوں کو حیران کر دیا۔ ابتدائی طور پر استعفے کی کوئی باضابطہ وجہ سامنے نہیں آئی، جبکہ آئرلینڈ کرکٹ بورڈ جلد نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کے عمل کا آغاز کرے گا۔