افسوسناک واقعہ، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس، اصل وجوہات جاننے کیلئے تفتیش جاری ، لاہور کے علاقے اچھرہ میں ایک گھر سے تین کمسن بچوں کی لاشیں برآمد ہونے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، تاہم پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔