ملک میں آٹے کے بحران نے ایک بار پھر شدت اختیار کر لی ہے۔

چیئرمین کسان اتحاد خالد باٹھ کا کہنا ہے کہ حکومتی ناقص پالیسیوں کے باعث نہ صرف کسان شدید مشکلات کا شکار ہیں بلکہ آٹا خریدنے والا غریب طبقہ بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

ان کے مطابق زرعی شعبے کو درپیش مسائل، گندم کی خریداری اور قیمتوں کے حوالے سے غیر مؤثر حکمت عملی نے بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کسانوں اور عوام کے مفاد میں فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ آٹے کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام لایا جا سکے۔