حکومت نے گزشتہ 9 ماہ کے دوران صارفین سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 12 کھرب روپے سے زائد وصول کیے جانے کا انکشاف سامنے آ گیا۔

مہنگے پیٹرول اور ڈیزل کے باعث عوام پر مالی بوجھ بڑھ گیا جبکہ اپوزیشن نے شدید تنقید شروع کر دی۔ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے درمیان یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ حکومت نے گزشتہ 9 ماہ کے دوران صارفین سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں تقریباً 12 کھرب روپے وصول کیے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر عائد بھاری لیوی کے باعث عوام پہلے ہی شدید مہنگائی اور معاشی دباؤ کا شکار ہیں۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی سے حکومتی آمدن میں اضافہ ضرور ہوا، تاہم اس کے اثرات براہ راست عام شہریوں اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات پر پڑ رہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے بھی اس معاملے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔