کراچی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، شرابی شخص اپنی ہی گولی لگنے سے زخمی

ہوائی فائرنگ مہنگی پڑ گئی، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں ، کراچی میں شادی کی ایک تقریب کے دوران پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک شرابی شخص اپنی ہی چلائی گئی گولی کا نشانہ بن گیا۔

اطلاعات کے مطابق ہوائی فائرنگ کے دوران گولی غلط سمت میں چلنے سے وہ خود زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ شادیوں اور دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ کے خطرناک رجحان پر بھی تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔