کوئٹہ: مغوی بچے کی بازیابی، تفتیش میں قریبی رشتہ دار ملوث ہونے کا انکشاف

پولیس کی بروقت کارروائی، بچے کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا، خالہ سمیت دیگر ملزمان گرفتار ، کوئٹہ میں 6 سالہ بچے کے اغواء کے سنسنی خیز کیس میں حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے، جہاں بچے کی اپنی سگی خالہ ہی اس واردات میں ملوث نکلی۔

پولیس کے مطابق بچے کو اغواء کر کے تاوان حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بچے کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ واقعے میں ملوث خاتون سمیت دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ اس واقعے نے شہریوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔