پاکستانی اداکارہ Ayeza Khan کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، مداحوں میں کاسمیٹک پروسیجرز سے متعلق چہ مگوئیاں شروع

کچھ صارفین نے چہرے کے خدوخال میں تبدیلی پر سوال اٹھا دیے، جبکہ مداحوں کی بڑی تعداد نے اداکارہ کی خوبصورتی کو قدرتی قرار دے دیا ، پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ Ayeza Khan ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ حالیہ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد صارفین کے درمیان یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا اداکارہ نے کوئی کاسمیٹک پروسیجر کروایا ہے یا نہیں۔

بعض سوشل میڈیا صارفین نے ان کے چہرے کے نقوش میں تبدیلی پر سوالات اٹھائے، جبکہ مداحوں کی بڑی تعداد نے ان تمام خبروں کو محض افواہیں قرار دیتے ہوئے عائزہ خان کی قدرتی خوبصورتی کی تعریف کی۔ تاحال اداکارہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔