پاکستان کا موجودہ عدالتی نظام گل سڑ چکا ہے, پیوند کاری سے عدالتی نظام تبدیل نہیں ہوگا بلکہ نیا نظام لانا ہوگا،حافظ نعیم الرحمان
پاکستان کا موجودہ عدالتی نظام گل سڑ چکا ہے, پیوند کاری سے عدالتی نظام تبدیل نہیں ہوگا بلکہ نیا نظام لانا ہوگا،حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے سود کے نظام میں معاشی ترقی ممکن نہیں۔ جب تک سود کا نظام رہے گا تو معاشی نظام نہیں پنپنے گا، معیشت کی قرارداد دین و آئین کے مطابق لائیں گے، استحصالی نظام ختم کرنا ہوگا، مزدوروں کو لیبر لاز کے ذریعے حقوق حاصل نہیں ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان جو اب تک 78سال کا ہو چکا ہے 70 فیصد تو نوجوان ہیں اس ملک میں سسٹم ہی موجود نہیں، عدالتی نظام کسی جج یا وکیل سے پوچھ لیں، پاکستان کا موجودہ عدالتی نظام گل سڑ چکا ہے۔ عدالت کا پورا نظام تبدیل کرنا پڑے گا، پیوند کاری سے عدالتی نظام تبدیل نہیں ہوگا، شاخوں کو کاٹنے یا جھاڑنے سے نہیں ہوگا بلکہ نیا نظام لانا ہوگا جس میں نظام پر کوئی طبقہ مالک نہیں بنے گا۔پاکستان میں تعلیمی نظام میں جتنی دولت ہے وہ اتنی اچھی تعلیم خریدتا ہے، جس قوم میں تعلیم دولت کی بنیاد پر ہو تو کیا قوم بنے گی، بہترین نصاب بنانا ہوگا۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم پر عزم ہیں کہ ہم پاکستان میں ہونے والا دنیا کی تاریخ کا بہت بڑا اجتماع ہوگا۔مینار پاکستان تین سو انتیس ایکٹر پر مشتمل علاقہ ہے، دنیا میں خواتین کا بھی بڑا اجتماع ثابت ہوگا، وکلاء طلبہ خواتین نوجوانوں کی بڑی تعداد مینار پاکستان پر ہوگی، جمہوریت دیکھنی ہے تو جماعت اسلامی کو دیکھیں۔اجتماع عام میں ’میرا پاکستان‘ کا بڑا ڈسپلے ہوگا،مینار پاکستان اجتماع عام میں قرارداد معیشت پاس کریں گے، ہمارا سلوگن ’بدل دو نظام‘ محض نعرہ نہیں ہے۔