تنازع بات چیت سے حل ہوں تو اچھی بات ہے لیکن کسی دہشت گرد کا ہاتھ اگر معصوم کے خون سے رنگا ہوتو اسکی مذمت ہونی چاہیے،سرفراز بگٹی
تنازع بات چیت سے حل ہوں تو اچھی بات ہے لیکن کسی دہشت گرد کا ہاتھ اگر معصوم کے خون سے رنگا ہوتو اسکی مذمت ہونی چاہیے،سرفراز بگٹی
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے ڈاکٹر مالک بلوچ کی جماعت لگتا نہیں کہ ووٹ دے گی، قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے اور وہ اپنا کام کر رہی ہے۔بلوچستان کی نشستوں کے حوالے سے ہماری ای سی سی میں چیئرمین سے تفصیلی گفتگو ہوئی، 27ویں ترمیم میں 2 اہم ترامیم ہو رہی ہیں اس لیے توجہ اس پر ہے۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تنازع اگر بات چیت سے حل ہوں تو اچھی بات ہے لیکن کسی بھی دہشتگرد کا ہاتھ اگر معصوم کے خون سے رنگا ہوا ہے تو چاہے وہ کسی بھی نسل سے ہو تو اس کی مذمت ہونی چاہیے۔افغان مہاجرین کے حوالے سے حکومتی پالیسی پر بلوچستان میں عمل درآمد ہو رہا ہے۔