شمائلہ صدیقی کی وفد کے ہمراہ پاکستانی قونصل خانہ بارسلونا کا دورہ
چیئرپرسن برائے ڈپلومیٹک افیئرز شمائلہ صدیقی نے گزشتہ روزاپنے وفد کے ہمراہ پاکستانی قونصل خانہ بارسلونا کا دورہ کیا۔ وفد میں چیمبر کی ایگزیکٹو بورڈ ممبرز سمیت دیگر معزز اراکین بھی شامل تھے۔
شمائلہ صدیقی اور ان کے ساتھیوں نے قونصل جنرل پاکستان مرادعلی وزیر کو اپنی تنظیم کے کام، اس کے مقاصد، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی ترقی کے لیے کی جانے والی کاوشوں اور اسپین کے دورے کے مقصد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
قونصل جنرل نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں بارسلونا اور کاتالونیا میں پاکستانی کاروباری کمیونٹی کے کردار، مواقع اور درپیش چیلنجز کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ قونصل خانہ پاکستان کاروباری تعاون، نیٹ ورکنگ، اور دو طرفہ تجارت کے فروغ کے سلسلے میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔قونصل جنرل نے چیمبر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی بین الاقوامی روابط پاکستان اور اسپین میں کاروباری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔
