خیبرپختونخوا میں دھند کے باعث سکولوں کا نیا ٹائم ٹیبل جاری کردیا گیا۔
جاری اعلامیہ کےمطابق چاراضلاع میں سکول اب صبح 9 بجےکھلیں گے،فیصلےکااطلاق مردان ،چارسدہ،نوشہرہ اور صوابی کےسکولوں پرہوگا،فیصلے کے تحت کلاسزکا دورانیہ 5 منٹ کم کیاجاسکےگا،دھند کےخاتمے تک نیا ٹائم ٹیبل نافذ رہے گا۔
اعلامیہ میں تمام سکولوں کو نئی ہدایات پر سختی سے عمل کرنےکاحکم دیا گیا،طلبہ کے تحفظ کے پیشِ نظر فیصلہ جاری کیا گیا،ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ نے نوٹیفکیشن تمام اضلاع کو بھجوا دیا،سکول سربراہان کو پابندی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
