ڈکی بھائی کی اہلیہ کے خلاف مقدمے میں اہم پیشرفت، عدالت نے عبوری ضمانت مزید چند روز کے لیے بڑھا دی۔
ڈکی بھائی کی اہلیہ کے خلاف مقدمے میں اہم پیشرفت، عدالت نے عبوری ضمانت مزید چند روز کے لیے بڑھا دی۔

سوشل میڈیا پر نازیبا مواد اپ لوڈ کرنے اور غیر قانونی جوئے کی تشہیر کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی عدالت نے دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر دی ہے۔
معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کے کیس میں عدالت نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔

سماعت کے دوران وکلاء نے دلائل پیش کیے جبکہ پولیس کی جانب سے کیس سے متعلق تازہ پیشرفت رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی گئی۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عبوری ضمانت میں مزید توسیع کرتے ہوئے اگلی تاریخ پر طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ ایک عرصے سے سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں جبکہ کیس کی قانونی کارروائی بھی مسلسل جاری ہے۔
