اڈیالہ میں بیٹھے مجرم کو ملکی استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وزیر دفاع
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں بیٹھے مجرم کو ملکی استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ملکی وقار، خودمختاری اورقومی سلامتی کے منافی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔ایک پیغام میں وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہےتوہم ہیں کیونکہ پاکستان ہماری ذات، اَنا اور سیاست سے مقدم ہے،خواجہ آصف فردِ واحد اپنے مفادات کےلیے ملک دشمنوں کا آلہ کار بنے تو اسےبیمار ذہن کہنا بالکل حق بجانب ہے۔

جب نواز نے عمران کو ٹرافی اپنے ہاتھوں سے دی تھی یار
وقت نے کیسی چال چلی، چھن گيا دونوں کا پیار
کل تک تھے ایک دوسرے کی کامیابی کے ہمراز
آج لڑتے ہیں یوں جیسے کبھی تھا ہی نہیں انداز

خواجہ آصف نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ردِعمل کے پیچھے اسی شخص اور اس کےحواریوں کی وہ مسلسل نفرت انگیزہرزہ سرائی ہے، اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ وزیردفاع کا کہنا تھا کہ افواج ریاست پاکستان کی نظریاتی،جغرافیائی سرحدوں کی امین ہیں، تفریق ڈالنےکی کوشش قابلِ مذمت ہے۔قبل ازیں وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ لاہور میں اپنے حلقے کے کارکنوں سے خطاب میں عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی دشمن کی آلہ کار بنی ہوئی ہے۔ بانی کی بہنوں کو پاک فوج کے خلاف باتیں کرنے پرشرم آنی چاہیے۔ پی ٹی آئی پاکستان کا دفاع کمزورکرنا چاہتی ہے۔