گوجرانوالہ: ٹریفک پولیس کی کارروائیوں کے بعد سڑکوں پر نظم و ضبط بحال
گوجرانوالہ: ٹریفک پولیس کی کارروائیوں کے بعد سڑکوں پر نظم و ضبط بحال

ہیلمٹ نہ پہننے، قوانین کی خلاف ورزی پر سخت جرمانے، شہریوں میں قانون کی پاسداری کی فضا










گوجرانوالہ میں ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں موٹر سائیکل سواروں اور دیگر ٹریفک خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا، جس کے بعد آج سڑکوں پر نظم و ضبط اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کی فضا قائم ہو گئی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق اس کریک ڈاؤن کے دوران ہیلمٹ نہ پہننے، لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے، اور ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد کے خلاف جرمانے کیے گئے۔ شہریوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے حادثات میں کمی اور سڑکوں پر تحفظ بڑھانے میں مدد ملے گی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ اس قسم کے اقدامات شہر میں ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنانے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے وقتاً فوقتاً جاری رہیں گے۔
