گورنر خیبر پختونخوا: گالم گلوچ سے حقوق نہیں ملتے، احتجاج کے بجائے عدالتوں سے رجوع کریں

وفاقی حکومت کے مذاکرات کو سیاسی بالغ نظری قرار، سندھ اور کراچی میں بھتہ خوری کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا اور گالم گلوچ سے صوبے کے حقوق حاصل نہیں کیے جاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں قید افراد اگر باہر آکر احتجاج کریں تو قانون اپنا راستہ لے گا، اس کے بجائے سب کو عدالتوں سے رجوع کرنے کا حق حاصل ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ احتجاج محض کارکنوں کو متحرک رکھنے کی کوشش ہے اور وفاقی حکومت نے مذاکرات کی پیشکش کرکے سیاسی بالغ نظری کا مظاہرہ کیا ہے، تاہم ماضی میں مذاکرات کی پیشکش کے باوجود 9 مئی جیسے واقعات رونما ہوئے۔
گورنر کا کہنا تھا کہ سندھ اور کراچی میں بھتہ خوروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور بھارت کو چند دن میں جواب دیا جاسکتا ہے، تو دہشت گردوں سے نمٹنا مشکل نہیں ہے۔