!دل دہلا دینے والا واقعہ | باپ نے اپنے ہی بچوں کو قتل کر دیا | Abbottabad


ایبٹ آباد کی کاغان کالونی میں پیش آنے والا یہ دلخراش واقعہ پورے پاکستان کو ہلا کر رکھ گیا، جہاں کاشف جدون نے مبینہ طور پر اپنے تین کمسن بچوں کو قتل کر دیا۔
پولیس اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق، ملزم شدید مالی دباؤ اور آن لائن ٹریڈنگ میں بھاری نقصان کا شکار تھا۔

کاشف جدون کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں اس نے کہا کہ
“مجھے وقت نہیں ملا، مالی حالات بہت خراب تھے، میں نے ایسا قدم اٹھایا کہ دنیا کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا”
اس واقعے میں قاری عادل کا نام بھی زیرِ بحث آیا، جس پر سوشل میڈیا پر مختلف سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں، اس سے پہلے بھی آن لائن ٹریڈنگ میں نقصان کے باعث کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔


🔴 سوال یہ ہے:
ان تین معصوم بچوں کے قتل کا اصل ذمہ دار کون ہے؟
کیا صرف کاشف جدون قصوروار ہے یا معاشرتی دباؤ، مالی نظام اور آن لائن فراڈ بھی ذمہ دار ہیں؟
ننھے شہزادے جنت میں جا بسے، مگر یہ واقعہ ہم سب کے لیے ایک انتباہ ہے۔
خدارا ہوش کے ناخن لیں، احتیاط کریں، اور ذہنی دباؤ کو سنجیدگی سے لیں۔