متحدہ عرب امارات ایک ارب ڈالر لائبیلٹی کے بدلے فوجی فاؤنڈیشن گروپ کے شیئر لے گا — اسحاق ڈار

نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ شیئرز کے حوالے سے متعدد میٹنگز ہوچکی ہیں، ٹرانزیکشن 31 مارچ تک مکمل ہونے کی امید
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات فوجی فاؤنڈیشن گروپ کے کچھ شیئر حاصل کرے گا، جس کے بدلے پاکستان کی ایک ارب ڈالر کی لائبیلٹی ختم ہوجائے گی۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ یواے ای کے ساتھ شیئر ٹرانسفر پر مشاورت جاری ہے اور 31 مارچ تک ٹرانزیکشن مکمل ہونے کا امکان ہے۔ مزید برآں جنوری میں رول اوور ہونے والے اضافی دو ارب ڈالر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی صورت میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات فوجی فاؤنڈیشن گروپ کے کچھ شیئر لے گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ یو اےای نے 3 ارب ڈالرز دیےتھے اور یواے ای کے چند ہفتے قبل ایک ارب ڈالر رول اوورکرنے تھے ہم نے یو اے ای کو انگیج کیا ہے۔


پنجاب میں 6 سالوں کے دوران بچوں سے زیادتی کے 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ