عالمی منڈی میں خام تیل سستا — پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

خام تیل کی فی بیرل قیمت 5 ڈالر سے زائد کم — پاکستان میں پیٹرول گیارہ روپے جبکہ ڈیزل تقریباً دس روپے سستا ہونے کی توقع، حتمی فیصلہ حکومت کرے گی

نئے سال کے آغاز پر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، جس کی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہے۔ پیٹرول کی فی بیرل قیمت 75 ڈالر 5 سینٹ سے کم ہوکر 69 ڈالر 73 سینٹ پر آگئی، جبکہ فی لیٹر ایکس ریفائنری قیمت میں بھی 11 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح ڈیزل کی عالمی قیمت میں 4 ڈالر 35 سینٹ کمی کے بعد فی بیرل نرخ 79 ڈالر 92 سینٹ رہ گیا، جس کے باعث ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت تقریباً 9 روپے 57 پیسے کم ہوئی ہے۔ اگر عالمی قیمتوں کا اثر برقرار رہا تو پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کی توقع ہے، تاہم حتمی قیمتوں کا اعلان حکومت کرے گی۔
