سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 69 ہزار 562 روپے تک پہنچ گئی

10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 2915 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 2 ہزار 573 روپے ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4472 ڈالر

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں 3400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 69 ہزار 562 روپے ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2915 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 4 لاکھ 2 ہزار 573 روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 34 ڈالر بڑھ کر 4472 ڈالر ہوگئی ہے۔ مالیت میں اس اضافے کی وجہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی طلب اور کرنسی کے اتار چڑھاؤ کو قرار دیا جا رہا ہے۔