مریم نواز کی پالیسیوں سے ریلیف عام آدمی تک پہنچ چکا ہے، ترقی لاہور سے نکل کر دیہات تک پہنچ گئی: کیپٹن (ر) صفدر
شیخوپورہ میں گفتگو، دہشت گردی کے خاتمے کو حقیقی تبدیلی کے لیے ناگزیر قرار دے دیا

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی عوام دوست پالیسیوں کے باعث ریلیف عام آدمی تک پہنچ رہا ہے اور ترقی کا عمل اب صرف لاہور تک محدود نہیں رہا بلکہ گاؤں گاؤں اور محلہ محلہ نظر آ رہا ہے۔
شیخوپورہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کیے بغیر حقیقی تبدیلی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنے صوبے پر توجہ دینے کے بجائے کراچی جا کر تقاریر کر رہے ہیں، اگر وہ ایک ہفتہ لاہور آ جائیں تو انہیں خود نظر آ جائے گا کہ ترقی ہر گلی اور محلے تک پہنچ چکی ہے۔

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ پاکستان دفاعی اور معاشی لحاظ سے ایشیا کی مضبوط ترین قوت بننے جا رہا ہے۔ انہوں نے بسنت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بسنت میں لاکھوں افراد کی شرکت اس بات کا ثبوت ہو گی کہ عوام تفریح چاہتے ہیں اور حکومت عوامی خواہشات کا احترام کر رہی ہے۔
