فرانس میں اعلیٰ سطحی ملاقات، صدر کا اٹلی کی وزیراعظم کا گرمجوشی سے خیرمقدم

دونوں رہنماؤں کی ملاقات کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی ، فرانس کے صدر نے اٹلی کی وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں دونوں رہنماؤں کو خوشگوار ماحول میں ایک دوسرے کا خیرمقدم کرتے اور مصافحہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے.

جسے صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔ اس ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات اور باہمی تعاون کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس طرح کے سفارتی اشارے عالمی سطح پر مثبت پیغام دیتے ہیں اور دوطرفہ روابط کو مزید مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔