ایران اور امریکہ کے وفود کی متوقع آمد کے پیش نظر دارالحکومت میں سخت حفاظتی اقدامات

حساس سفارتی پیش رفت کے باعث اسلام آباد میں سیکیورٹی ادارے مکمل طور پر متحرک ، اسلام آباد میں ایران اور امریکی وفود کی ممکنہ آمد کی اطلاعات کے بعد سیکیورٹی ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے دارالحکومت کے اہم مقامات، سرکاری دفاتر اور سفارتی مراکز پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مسلسل نگرانی کر رہے ہیں جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے اور ہر ممکن حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔