1357 پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ گئے، سفارتی حکام کا پرتپاک استقبال

سفیر پاکستان اور قونصل جنرل نے حجاج کا خیرمقدم کیا، بہترین سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی ، حج 2026 کے سلسلے میں قبل از حج پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جس کے تحت 1357 پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ جدہ اور مدینہ منورہ کے ایئرپورٹس پر سفیر پاکستان اور قونصل جنرل نے عازمین حج کا پرتپاک استقبال کیا۔

حکام کے مطابق عازمین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جن میں رہائش، ٹرانسپورٹ اور طبی سہولیات شامل ہیں۔ سفارتی عملے نے اس موقع پر حجاج کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی رہنمائی اور مدد کے لیے ہر وقت دستیاب رہنے کا یقین دلایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں مزید پروازیں بھی روانہ ہوں گی تاکہ تمام عازمین بروقت سعودی عرب پہنچ سکیں اور مناسک حج کی ادائیگی احسن طریقے سے کر سکیں۔