پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے فیل طلبا کے لیے امتحانی مواقع 4 سے بڑھا کر 6 کر دیئے

نئے فیصلے سے ہزاروں طلبا کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کا ایک اور سنہری موقع مل گیا ، پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے فیل ہونے والے طلبا کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے امتحانی مواقع کی تعداد 4 سے بڑھا کر 6 کر دی ہے۔

اس اقدام کا مقصد ایسے طلبا کو مزید مواقع فراہم کرنا ہے جو مختلف وجوہات کی بنا پر اپنے امتحانات میں کامیاب نہ ہو سکے تھے۔ تعلیمی ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے نہ صرف طلبا کا تعلیمی مستقبل محفوظ ہوگا بلکہ ڈراپ آؤٹ کی شرح میں بھی کمی آئے گی۔ نئے نظام کے تحت طلبا کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور تعلیمی اہداف حاصل کرنے کے لیے اضافی مواقع میسر آئیں گے۔