اپیلوں پر عدالت کا فیصلہ محفوظ، اہم سیاسی شخصیات کو ریلیف ملے گا یا نہیں؟

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، جلد سنائے جانے کا امکان ، عدالت میں اعجاز چودھری، افضال عظیم اور میاں محمود الرشید کی جانب سے اپنی سزاؤں کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت مکمل ہو گئی ہے۔

فریقین کے وکلا نے تفصیلی دلائل پیش کیے، جن کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اس کیس کو سیاسی حلقوں میں خاصی اہمیت دی جا رہی ہے، اور اب سب کی نظریں عدالت کے فیصلے پر مرکوز ہیں کہ آیا ملزمان کو ریلیف ملتا ہے یا سزائیں برقرار رہتی ہیں۔ فیصلہ جلد سنائے جانے کی توقع ہے۔