18 سال سے کم عمر کی شادی پر پابندی، پنجاب اسمبلی نے اہم بل منظور کر لیا

قانون کے تحت کم عمری کی شادی کو زیادتی تصور کیا جائے گا، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی ، پنجاب اسمبلی نے کم عمری کی شادی کے خلاف ایک اہم اور تاریخی بل منظور کر لیا ہے جس کے تحت 18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس نئے قانون کے مطابق کم عمر لڑکی یا لڑکے کی شادی کو زیادتی کے زمرے میں شمار کیا جائے گا، جس پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد بچوں کے حقوق کا تحفظ، تعلیم کے مواقع کو فروغ دینا اور معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کرنا ہے۔ ماہرین نے اس قانون کو معاشرے میں مثبت تبدیلی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔