ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 26 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز

صارفین پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے کی تیاری، منظوری کا حتمی فیصلہ جلد متوقع ، ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 26 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اس اضافے سے ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید مالی بوجھ پڑے گا۔ حکام کے مطابق یہ اضافہ عالمی ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث تجویز کیا گیا ہے، جس کی حتمی منظوری متعلقہ ادارے کی جانب سے دی جائے گی۔