پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3800 روپے کی نمایاں کمی

عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات، مقامی صرافہ بازار میں سونا سستا ہوگیا ، ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

صرافہ بازار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی نرخ کم ہوئے ہیں۔ اس کمی کے بعد سونا خریدنے والوں کے لیے قدرے آسانی پیدا ہوگئی ہے جبکہ سرمایہ کار بھی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔