پاکستان میں سونے کی قیمتوں نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، ایک ہی دن میں 11 ہزار روپے سے زائد اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ڈالر کی اونچی اڑان کے باعث مقامی صرافہ بازار میں بھی سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں فی تولہ سونا 11 ہزار روپے سے زائد مہنگا ہو گیا۔

صرافہ مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تیزی، امریکی ڈالر کی مضبوطی اور سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی کے باعث مقامی مارکیٹ پر بھی اثر پڑا۔ شہریوں اور سرمایہ کاروں نے سونے کی قیمتوں میں اچانک اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان موجود ہے۔