برسوں کی عدم توجہی کا شکار ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ مکمل طور پر بحال اور فعال کر دیا گیا

ایئرپورٹ کی بحالی کے بعد اندرون ملک پروازوں اور مسافروں کو جدید سفری سہولیات فراہم کیے جانے کی امید پیدا ہو گئی۔ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ، جو کئی برسوں سے عدم توجہی اور محدود سرگرمیوں کا شکار تھا، اب مکمل طور پر بحال اور فعال کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ایئرپورٹ پر ضروری مرمت، جدید سہولیات کی فراہمی اور آپریشنل نظام کی بہتری کے بعد پروازوں کی بحالی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ مقامی شہریوں اور تاجروں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایئرپورٹ کی فعالیت سے علاقے میں تجارت، سیاحت اور سفری سہولیات کو فروغ ملے گا۔