عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا، پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری

اوگرا کی ابتدائی ورکنگ مکمل، عوام پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ پڑنے کا خدشہ ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے نئی قیمتوں سے متعلق ابتدائی ورکنگ مکمل کر لی ہے جبکہ حتمی اعلان حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ اگر قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تو اس کے اثرات ٹرانسپورٹ، اشیائے خوردونوش اور روزمرہ استعمال کی دیگر چیزوں پر بھی پڑ سکتے ہیں، جس سے عوام کو مزید مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
