شیر افضل مروت کا یو اے ای میں پاکستانیوں کے ساتھ رویے پر سخت ردعمل

غیرت کا تقاضا ہے پاکستان مضبوط مؤقف کے ساتھ جواب دے، شیر افضل مروت ، Sher Afzal Marwat نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیرت کا تقاضا ہے کہ پاکستان آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے وقار اور عزت کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور ایسے معاملات پر خاموشی اختیار نہیں کرنی چاہیے۔ ان کے بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔