محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ ، تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا
اسلام آباد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے دونوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں کے معیار کا مشاہدہ کیا۔انہوں نے پراجیکٹس کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں میں ٰ معیارکو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ فلائی اوور کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے مسافر سگنل فری اسلام آباد آسکیں گے۔یہ منصوبہ شہریوں کے سفری مسائل کے حل میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ٹی چوک فلائی اوور منصوبے سے ٹریفک کے بہاؤ میں نمایاں بہتری آئے گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ شاھین چوک انڈر پاس پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کی رفتار میں مزید تیزی لائی جائے۔منصوبے پر بیک وقت 24 گھنٹے کام جاری رکھا جائے۔منصوبے کو اگلے 30 روز میں مکمل کرنے کے لیے دن رات محنت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے دباؤ اور سکول اوقات میں عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے منصوبے کی جلد تکمیل ضروری ہے۔شہریوں کو ٹریفک مسائل سے نجات دلانا اولین ترجیح ہے۔شاہین چوک انڈر پاس اسلام آباد کا ایک ماڈرن ترقیاتی منصوبہ ہوگا۔ممبر انجنئیرنگ سی ڈی اے نے پراجیکٹس پر ہونے والی پیش رفت پر وزیر داخلہ کو بریفنگ دی۔
محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ ، تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا