آج سے مناسک حج 2026 کا باقاعدہ آغاز، لاکھوں عازمین خیموں کے شہر منیٰ روانہ

دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں حجاج کرام عبادات کی ادائیگی کے لیے منیٰ پہنچنا شروع ہو گئے۔Hajj 2026 کے باقاعدہ آغاز کے ساتھ ہی دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین حج خیموں کے شہر منیٰ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

سعودی حکام کی جانب سے حجاج کرام کے لیے سیکیورٹی، ٹرانسپورٹ، طبی سہولیات اور رہائش کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ حجاج آج منیٰ میں قیام کریں گے جبکہ آئندہ مراحل میں وقوفِ عرفہ، مزدلفہ اور رمی جمرات سمیت اہم مناسک ادا کیے جائیں گے۔