حکومت کی آئی ایم ایف کو پیٹرولیم سرچارج کے نام پر ٹیکس وصولی کی یقین دہانی

مالی اہداف کے حصول کے لیے پیٹرولیم لیوی سے آمدن بڑھانے کا عندیہ ، حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو پیٹرولیم سرچارج کے نام پر ٹیکس وصولی جاری رکھنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق مالیاتی اہداف کے حصول اور محصولات میں اضافے کے لیے پیٹرولیم لیوی سے حاصل ہونے والی آمدن کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد عوام پر ممکنہ مالی اثرات کے حوالے سے بھی مختلف حلقوں میں بحث جاری ہے۔