اداکارہ مومنہ اقبال سے متعلق مبینہ ہراسگی کیس میں اہم پیش رفت، رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

سوشل میڈیا پر مبینہ ہراسانی اور متنازع مواد کی اشاعت کے الزامات پر قانونی کارروائی کا آغاز ، اداکارہ مومنہ اقبال سے متعلق مبینہ ہراسگی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمے میں سوشل میڈیا پر مبینہ ہراسانی، نامناسب مواد کی اشاعت اور دیگر الزامات شامل ہیں۔ حکام کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ قانونی کارروائی متعلقہ قوانین کے تحت آگے بڑھائی جائے گی۔