عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی، خریداروں کے لیے خوشخبری

بین الاقوامی مارکیٹ میں گراوٹ کے اثرات، پاکستان میں بھی سونا سستا ہو گیا ، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد زیورات خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کے نرخ کم ہونے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے، جہاں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ ماہرین کے مطابق عالمی معاشی رجحانات، ڈالر کی قدر اور سرمایہ کاری کے بدلتے ہوئے رجحانات سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتے ہیں، جبکہ حالیہ کمی سے خریداروں اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ متوقع ہے۔