پاکستان بزنس کونسل دبئی کا خواتین کاروباریوں کی ترقی کے لیے خصوصی سیشن

کاروباری مواقع، نیٹ ورکنگ اور قیادت کی صلاحیتوں کے فروغ پر تبادلہ خیال ،پاکستان بزنس کونسل دبئی کے زیرِ اہتمام خواتین کاروباریوں کے لیے ایک خصوصی سیشن منعقد کیا گیا، جس میں کاروباری ترقی، سرمایہ کاری کے مواقع، نیٹ ورکنگ اور خواتین کی معاشی خودمختاری جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی۔

شرکاء نے اپنے تجربات کا تبادلہ کیا جبکہ ماہرین نے کاروباری شعبے میں خواتین کے کردار کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔ اس سیشن کا مقصد خواتین کو کاروباری میدان میں آگے بڑھنے اور بین الاقوامی مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔