سونے کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ، عالمی اور مقامی منڈیاں متاثر

فی تولہ اور فی اونس نرخ کم ہونے سے خریداروں میں دلچسپی بڑھنے کا امکان ، عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث زیورات اور سرمایہ کاری کے شعبے سے وابستہ افراد کی توجہ ایک بار پھر سونے کی مارکیٹ کی جانب مبذول ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی رجحانات، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور بین الاقوامی مارکیٹ کی صورتحال سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ قیمتوں میں حالیہ کمی سے خریداروں اور سرمایہ کاروں کے لیے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔