محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات، پنجاب میں پاک فوج اور رینجرز کی خدمات طلب

جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی مزید سخت، امن و امان برقرار رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات ، محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے پاک فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کر لی ہیں۔

حساس علاقوں، جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے اضافی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق عوام کے جان و مال کے تحفظ اور مذہبی تقریبات کے پرامن انعقاد کے لیے جامع سیکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ رہیں گے۔