بشریٰ انصاری کے شوہر اقبال حسین کا عمر کے فرق پر تبصروں کے خلاف ردعمل

سوشل میڈیا تنقید پر اقبال حسین کا سوال، مرد اور خواتین کے لیے الگ معیار کیوں؟ ، معروف اداکارہ بشریٰ انصاری اور ان کے شوہر اقبال حسین کی عمروں میں فرق سے متعلق سوشل میڈیا پر ہونے والے تبصروں پر اقبال حسین نے ردعمل دیتے ہوئے معاشرتی دوہرے معیار پر سوال اٹھا دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمر کے فرق کے ساتھ مرد کی شادی کو معمول سمجھا جاتا ہے تو پھر اسی معاملے میں خواتین کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا جاتا ہے۔ ان کے بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں صارفین مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔