ندا یاسر کے حالیہ بیان پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

صارفین نے میزبان کے ریمارکس پر مختلف آراء کا اظہار کرتے ہوئے تنقید اور تبصروں کا سلسلہ شروع کر دیا ، معروف ٹی وی میزبان ندا یاسر ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا مرکز بن گئیں۔ ان کے حالیہ بیان اور پروگرام کے ایک حصے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔

بعض افراد نے ان کے مؤقف پر تنقید کی جبکہ کچھ صارفین نے ان کا دفاع بھی کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس معاملے پر بحث کا سلسلہ جاری ہے اور ویڈیو تیزی سے توجہ حاصل کر رہی ہے۔