خیبرپختونخوا میں بارش، آندھی اور آسمانی بجلی کے واقعات، 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

شدید موسمی حالات کے باعث مختلف علاقوں میں جانی و مالی نقصان، انتظامیہ نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی ، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

خراب موسم کے باعث گھروں، بجلی کے نظام اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ متعلقہ اداروں نے امدادی سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔