برساتی نالے میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب گئے، جس کے باعث علاقے میں کہرام مچ گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
اہل خانہ اور مقامی افراد کی بڑی تعداد بھی موقع پر جمع رہی اور بچوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے دعائیں کرتے رہے۔ واقعے کے بعد انتظامیہ اور ریسکیو حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کو برساتی نالوں، دریاؤں اور دیگر خطرناک مقامات پر نہانے سے روکیں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔