اداکارہ کومل عزیز خان نے خاندانی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈیڑھ سال پہلے اپنا خاندانی گھر چھوڑ چکی ہیں۔

کومل عزیز خان نے کہا کہ یہ فیصلہ ذاتی وجوہات کی بنا پر کیا، جس نے ان کی زندگی میں بڑی تبدیلیاں لائیں۔معروف اداکارہ کومل عزیز خان نے ایک حالیہ گفتگو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے تقریباً ڈیڑھ سال قبل اپنا خاندانی گھر چھوڑ دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ان کی ذاتی زندگی کے بعض اہم حالات کے باعث کیا گیا۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ اس تجربے نے انہیں مضبوط بنایا اور زندگی کو نئے انداز سے سمجھنے کا موقع دیا۔ ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر مداح مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔