لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ، شہریوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین اور چھوٹے کاروبار شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دوران ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ان کے لیے مشکلات کا سبب بن رہا ہے۔ عوام نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کرتے ہوئے ناجائز منافع خوری کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔